حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پٴْر عزم ہے، صدر مملکت

اتوار 3 جنوری 2021 22:30

حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پٴْر عزم ہے، صدر مملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پٴْر عزم ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت عارف علوی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مچھ میں 11 کان کنوں کا قتل گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ہے، اللہ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیرے میں سوئے کان کنوں کو پہلے یرغمال بنایا، پھر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹ دئیے۔