مارچ 2041 تک اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے،امریکہ کو اس خطے سے نکال باہر کریں گے

روس اور چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کر کے اپنی معیشت اور دفاع کو مضبوط کریں گے،ایران

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 5 جنوری 2021 06:17

مارچ 2041 تک اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے،امریکہ کو اس خطے سے نکال ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جنوری2021ء) ایرانی ممبران پارلیمنٹ نے اپنے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے کہ موجودہ حکومت20سال کے عرصے میں اسرائیل کا وجود ختم کرے گی اور ہمارے علاقے یعنی سمندری حدود میں واقع امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرے گی۔ایرانی قدس فورس کے سابق سربراہ جنرل سلیمانی کی برسی کے موقعہ پر پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کیا گیا جس میں 16آرٹیکلز ”ایرانی ریسی پروکیٹس“ کے نام سے موجود تھے جس میں اپنے دشمنوں کے صفایا کرنے کی بات کی گئی۔

جنرل سلیمانی کی موت کو ایک سال ہو چکا اور اس وقت تک ایران کسی بھی قسم کی ٹھوس حکمت عملی اپنانے میںناکام نظر آرہا ہے۔لہٰذا سی خامی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا گیا جس کے مطابق واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اسے خطے سے نکل جانے پر آمادہ کرنا ہے تہران کے اتحادیوں کے ساتھ بھی تعلقات اور زیادہ مضبوط کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بل کے مطابق ایرانی حکومت کو وہ سب اقدام کرنے کی مکمل اجازت ہو گی جس کی مدد سے وہ اسرائیل کو 20سال کے عرصے میں دنیا سے مٹا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ غزہ میں موجود نہتے فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھی کھانے پینے کی اشیا سمیت اور چیزیں بھی بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا۔پارلیمنٹ میں بل کے ذریعے یہ بات بھی سامنے لائی گئی کہ ”آزادی گولن“اور ”فلسطینیوں کے حقوق دو“کے سلوگن کے تحت آزادی کی تحریکیں چلائی جائیں اور اس حوالے سے مقامی لوگوں کو مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا جائے۔

جبکہ ہر تین مہینے میں ایک بار ایرانی حکومت یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کو آزادی کی مہم مضبوط طریقے سے لڑنے کے لیے ان کی مدد کی خاطر خوراک،ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکے ہمراہ فیول بھی بھیجنے کا پابند ہو گا۔بل میںیہ بات بھی واضح طور پر لکھی گئی کہ ایرانی حکومت اور آرمڈ فورسز ایسے اقدامات کو کرنا ضروری قرار دے گی کہ جس کے ذریعے خطے میں موجود امریکی اثرورسوخ اور اس کی دفاعی قوت کا خاتمہ کیا جا سکے۔تاہم اس ڈرافٹ کے مطابق امریکہ سے کسی بھی ایسی گفتگو کرنے کی ممانعت کی گئی ہے جس میں نیوکلیئر پروگرام کو داﺅ کو لگانے کی بات کی جائے۔جبکہ اس بل کے مطابق ایران کو روس،چین،شام،عراق اور وینزویلا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے پر زور دیا گیا ہے۔