پی آئی ٹی بی اور آئی پی ایچ کے مابین تعاون کی یاد داشت پر دستخط

منگل 5 جنوری 2021 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء نے دنیا بھر طرز زندگی اور نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے اور تعلیم، صحت، کامرس سمیت تمام شعبہ جات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے اور تمام سرگرمیاں آن لائن ہورہی ہیں۔

خالد مقبول نے مزید کہا کہ آئی پی ایچ کو بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور ادارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ اسٹاف کی تربیت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مفاہمت کی یاد داشت MoU پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہی۔

(جاری ہے)

ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ممبر عمران اقبال، فیکلٹی ممبر ز، پی آئی ٹی بی کے ایکسپرٹس نے تقریب میں شرکت کی۔ ایم او یو پر چیئرمین بی او ایم لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی علی رضا خیری نے دستخط کئے۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال، سسٹم کی ڈیجٹلائزیشن اور اسٹاف کی تربیت سے انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی اور سروسز کے معیار میں مزید بہتری آئیگی۔

خالد مقبول نے مزید کہا کہ سرکاری۔ محکموں میں آئی ٹی کے استعمال کو فروغ دینے، دفتری ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور سرکاری محکموں کے اسٹاف کو آئی ٹی میں ٹریننگ فراہم کرنے میں میں نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں جس سے کام کی جلد ڈسپوزل کے ساتھ شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔