Live Updates

لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کے استعفوں پر پڑے پڑے کائی جم گئی ہے اور راجکماری شہر شہر پھر رہی ہیں، مولانا ان کے جلسوں میں آئے، انہوں نے شرکت گوارا نہ کی،مریم نواز کے بنوں جلسے میں شریک نہ ہونے پر معاون خصوصی کا طنز

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 7 جنوری 2021 00:20

لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جنوری2021ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی جانب سے بنوں میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت نہ کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے‘‘۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسوں میں مولانا شرکت کرتے ہیں، جبکہ جے یو آئی نے جلسے کا انعقاد کیا تو یہ راجکماری نہیں گئی۔

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے جو سب کو نظر آ رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے پنجابی زبان میں کہاکہ ’’لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے‘‘۔ اس سے قبل معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف نیب کے سامنے حبیب جالب بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شوباز شریف حبیب جالب کے کلام کی توہین کرتے ہوئے ہر بات کے جواب "میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا-"کی گردان شروع کر دیتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے استعفے کسی کام کے نہیں رہے انہیں فنگس لگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے، لیبر انسپکٹرز اور آجرکے گٹھ جوڑ کو توڑا ہے ۔محکمہ لیبر میں آٹو میشن سے تمام معاملات کو شفاف طریقے سے چلایا جا رہاہے۔

انہوںنے کہا کہ پچھلی حکومت نے مزدور کے بچے کو تعلیم سے اس لئے دور رکھا تاکہ عوام میں شعور ہی نہ پیدا ہو اور یہ کرپشن کی داستان لکھتے جائیں ۔محکمہ لبیرمزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرکے وزیر اعظم کے دو نہیں ایک پاکستان ویژن کوعملی شکل دے رہا ہے۔ورکرز کا تعلیم یافتہ بچہ نسل در نسل برسراقتدار رہنے والوں کے خلاف علم بغاوت ہے۔ صحافیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آجر اور اجیرسمیت دیگر سٹیک ھولڈرز سے مشاورت کریں گے۔صحافت کی انڈسٹری سے منسلک ورکرز کو تحفظ دینے کیلئے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ پچھلے ادوار میں ویج ایوارڈ پر کچھ لوگ سانپ بن کر بیٹھے تھے، ہم نے صحافیوں کو ان کے حقوق دئیے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات