محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اور آئی ای ای ای کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ 8 جنوری 2021 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو)اور انسٹی ٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز(آئی ای ای ای) کے درمیان گزشتہ روز ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے جس کے تحت آئی ای ای ای اس سال کے وسط میں ماجو کی کمپیوٹر سائینس فیکلٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے تین روزہ بین الاقوامی کمپیوٹنگ کانفرنس کے انعقاد کے لئے معاونت کریں گے۔

مفاہمتی یاداشت پر ماجو کی کمپیوٹنگ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شوکت وصی اور چئیرمین آئی ای ای ای کراچی سیکشن ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری نے دستخط کئے۔ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، ایسوسی ایٹ ڈین انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عاصم امداد ،کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سیدّ خلیق الرحمان رازی اور فیکلٹی ممبرز ڈاکٹر تفسیر احمد ، ڈاکٹر تیرت اور سیدّ سرمد علی کے علاوہ آئی ای ای ای کراچی کے وائس چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق رحیم سومرو اور سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر عاصم الرحمان خان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونے کی تقریب میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کی عالمی کمپیوٹنگ کانفرنس کے انعقاد کے لئے آئی ای ای ای کراچی کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس میں کمپیوٹنگ کے شعبہ کے نامور اسکالرز کی شرکت کی بنا پر ہمارے طلبہ اور اساتذہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ ماجو کا شمار اب اس ریجن میں بہت تیزی کے ساتھ ابھر کر سامنے آنے والی یونیورسٹی کے طور پر کیا جاتا ہے جہاں کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہی