ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

جمعہ 8 جنوری 2021 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات2021 کیلئے جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین میٹرک بورڈپروفیسر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے جماعت نہم کے امتحانی فارم 22جنوری اور دہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29جنوری2021تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں موجودہ حالات اور اسکو لوں میں تعطیلات ہونے کے باعث اساتذہ اور طلبہ کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے لہٰذا جن اسکولوں اور طلبہ نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد ہی اپنے فارم جمع کرا دیں۔ اس کے بعد بغیر لیٹ فیس کے تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی اور نئے شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گی

متعلقہ عنوان :