ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کرپشن ،اقرباء پروری کو ختم کرنے کیلئے کام نہیں کیا گیا تو عوام کے حقوق غصب اور مسائل میں اضافہ ہوگا ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 10 جنوری 2021 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہمارے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے ،غربت کے خاتمے ،روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کیا جائے ، حکومت سے عوام کی اچھی امیدیں دم توڑ رہی ہیں عوام سے کئے وعدے پورے کرکے ہی جمہوریت مستحکم ہوگی ، وعدے اور دعوئے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے بجلی کا بحراان مکمل طور پر ختم کیا جائے ، بجلی کا بریک ڈائون ملک بھر میں نظام دھرم بھرم اور اندھیرچھاگیا،اتنا بڑا بجلی کا بریک ڈائون عوام میں شکوک وشبہات کو جنم دے رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر اورنگی ٹائون سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کومستحکم اور ملک کو خوشحال بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ کرپشن ،اقرباء پروری اور دہشتگردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،کرپشن ،اقرباء پروری کو ختم کرنے کیلئے کام نہیں کیا گیا تو عوام کے حقوق غصب اور مسائل میں اضافہ ہوگا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسندی ،تعصب اور تنگ نظری کو ختم کرنے کیلئے ہمیں صرف ایک قوم پاکستانی بن کر کام کرنا ہوگا ،ملک دشمن قوتیں پاکستان کو شام ،عراق اور افغانستان بنانے کی سازشوں میں مشغول ہیں ،پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروںکے ساتھ ہیں ،پاکستان کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کی آنکھ پھوڑنا جانتے ہیں ،ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے