فیصل کریم کنڈی کی سپریم کورٹ سے بھٹو ریفرنس کی جلدسماعت کرنے کی استدعا

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج نے سزا کوغلط قرار دیا تھا، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

منگل 12 جنوری 2021 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے سپریم کورٹ سے بھٹو ریفرنس کی جلدسماعت کرنے کی استدعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سے قبل بھٹو ریفرنس کی سماعت کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے 8 سال قبل بھٹو ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج نے سزا کوغلط قرار دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ نے ٹی وی پر اقرار کیا تھا کہ بھٹو کوپھانسی کی سزا غلط تھی ، سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں بھٹو کیس کا حوالہ تسلیم نہیں کیا جاتا ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے تین چیف جسٹس صاحبان ریٹائر ہوگئے مگر ریفرنس کا فیصلہ نہیں ہوا، عدالت اعظمی سے درخواست ہے بھٹو ریفرنس کی فوری سماعت کی جائے ، قوم بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کی منتظر ہے ۔