معدے میں موجود بیکٹریا کووڈ 19 کی شدت پر اثرانداز ہوسکتے ہیں، تحقیق
بدھ جنوری 17:41
(جاری ہے)
طبی جریدے جرنل گٹ میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ معدے میں بیکٹیریا کا اجتماع کووڈ 19 کے مریضوں میں بدل جاتا ہے، جبکہ اس سے محفوظ افراد میں ایسا نہیں ہوتا۔
محققین کے مطابق معدے میں موجود بیکٹیریا ممکنہ طور پر مریض کے مدافعتی ردعمل پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔تحقیق میں خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے معدے میں ان بیکٹریا کا توازن بگڑ جاتا ہے جو جسم میں ورم کی روک تھام کے لیے خون میں مالیکیولز سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔محققین کے مطابق اس سے عندیہ ملتا ہے کہ معدے میں موجود جرثومے ممکنہ طور پر کووڈ 19 کے حوالے سے مدافعتی نظام کے ردعمل ، بیماری کی شدت اور نتیجے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔تحقیق کے حوالے سے دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ معدے میں موجود بیکٹیریا مختلف امراض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتے ہیں، تو یہ حیران کن نہیں کہ کووڈ 19 کی شدت کا بھی اس سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ مگر اس حوالے سے تفصلات اہم ہیں، یہ ایک اہم دریافت ہے کہ جسم سے وائرس کے خاتمے کے بعد معدے میں موجود بیکٹریا کی سطح گھٹ جاتی ہے، ایسا ممکن ہے کہ یہ تبدیلیاں ہی لانگ کووڈ کا باعث بنتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت تو یہ ایک خیال ہے مگر اس پر مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔ان کے بقول مزید تحقیق سے تعین ہوسکے گا کہ یہ تبدیلیاں کسس حد تک کووڈ 19 کے مریضوں میں بیماری کی شدت پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہیں یا یہ بیماری کا معدے اور مدافعتی نظام پر مرتب ہونے والا اثر ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
لاکھوں تارکیں وطن کیلئے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، اقامہ کی سالانہ فیس وصولی کا نظام تبدیل کر دیا
-
امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی مسترد کردی
-
کرپشن کا الزام، ایرانی نائب صدر کے بھائی کو سزا سنا دی گئی
-
جھوٹ اور پروپیگنڈہ پرمبنی بھارتی پالیسیوں پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا
-
سعودی شاہی خاندان پے درپے گہرے صدموں سے دوچار
-
کورونا وائرس دنیا میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا، امریکی کمپنی
-
دبئی کے ریسٹورنٹس کا کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے ڈسکاؤنٹ کا اعلان
-
امریکہ کا اپنے شہریوں کو پاکستان ، امریکہ اور افغانستان کے سفر کے لئے انتباہ جاری
-
ای یو ڈس انفو لیب کے بھارت سےمتعلق انکشافات پر یورپین پارلیمنٹ نے نوٹس لے لیا
-
بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار
-
امریکی فوج میں خواجہ سرا ئوں کی بھرتی پر پابندی ختم ، جوبائڈن نے وعدہ پورا کر دیا
-
دُبئی میں پاکستانی مینجر نے گہری نیند سوئی ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.