بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں ناقص و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد کھانے پینے کے مراکز،ہول سیل ٹریڈرز اور پروڈکشن یونٹس پرجرمانے عائد کردیے گئے

جمعرات 14 جنوری 2021 00:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں ناقص و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد کھانے پینے کے مراکز،ہول سیل ٹریڈرز اور پروڈکشن یونٹس پرجرمانے عائد کردیے گئے۔بی ایف اے کی تین مختلف فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرکی روڈ کوئٹہ اور کچلاک و ملحقہ علاقوں میں کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والی ممنوعہ و مضر اشیائقبضے میں لے لیں جبکہ مراکز سے کوکنگ آئل، گھی، چائے کی پتی، بچوں کا فارمولا دودھ اور بوٹلڈ واٹر کیحاصل کیے گئے نمونے لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھجوا دیئے گئے۔

سرکی روڈ میں قائم ہولسیل ٹریڈرز کے خلاف ممنوعہ و مضر صحت گھی اور مصالحہ شاپ کی فروخت پر کارروائی کی جبکہ کچلاک میں میٹ شاپس کو منع کرنے کے باوجود دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے، ناقص صفائی و باسی گوشت برآمد ہونے، بیکنگ یونٹس کو پروڈکشن ایریا میں گندگی، نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال، زنگ آلود مشینری و ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے، جنرل سٹورز کو ایکسپائرڈ پیکٹ مصالحہ جات و بچوں کے کھانے کی مصنوعات، ممنوعہ چائنیز نمک و گٹکا پان پراگ کی فروخت اور ہوٹلوں کو صفائی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات وکچن ایریا میں گندگی پر جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں بی ایف اے حکام نے مراکز مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ سٹینڈرڈز کے مطابق اشیاء کی تیاری و عوام کو فروخت، مراکز میں صفائی کے بہتر انتظامات یقینی بنانے اور بی ایف اے کی جانب سے غیرمعیاری و مضر صحت قرار دی گئیں ممنوعہ اشیاء اپنے مراکز میں نہ رکھنے کی سختی سے تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :