کینیڈا اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے پائیٹ کے زیر اہتمام مڈل اسکول ٹیچرز کی 12روزہ ٹریننگ ایلیمنٹری کالج اوتھل میں اختتام پذیر

جمعرات 14 جنوری 2021 00:13

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) کینیڈا اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے پائیٹ کے زیر اہتمام مڈل اسکول ٹیچرز کی 12روزہ ٹریننگ ایلیمنٹری کالج اوتھل میں اختتام پزیر ہوگئی اختتامی تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ نوید احمد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ؐ بھی ایک معلم تھے اور اساتذہ بھی ایک معلم اور اس پیشے سے وابسطہ ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگز سے اساتذہ اپنے طلباء کو بہتر انداز میں پڑھا سکیں گے اور ٹیچرکی بہترین تعلیم سے ہی بچے اچھے انداز میں سمجھ سکیں گے انہوں نے کہا اساتذہ نے قوم کی بہتری کا بیڑا اٹھا یا ہے اور اپنے طلباء کو اچھی تعلیم سے ہمکنار کریں گے تو وہ ایک اچھی قوم کہلائے گی انہوں نے کہا کہ آپ اساتذہ نے جو اس ٹریننگ سے سیکھا ہے وہ اپنے طلباء کو بھی اسی طرح پڑھائیں گے تو طلباء اپنے مستقبل میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں گے اور اچھی تعلیم دینے سے اچھے اقدامات فراہم ہونگے انہوں نے کہا کہ مجھے ماسٹر ٹرینر کی اچھے انداز میں اساتذہ کو ٹریننگ دی اور میں امید کرتا ہوں کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ بھی اپنے اسکولوں میں بہتر انداز میں طلباء کو پڑھائیں گے ، تقریب سے عبدالمنان روغانی، ماسٹر احمد خان رونجھو، جی ٹی اے کے جنرل سیکریٹری عبدالواحد سومرو، حاجی محمد منگی، محمد قاسم رونجھو اور دیگر نے خطاب کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم (میل) ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو، اللہ ڈنہ بندیجہ، محمد حنیف بگٹی،جمن برادیہ،میڈم صورت بیان اور دیگر موجود تھے، بعد ازاں ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔