موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں‘میاں رضا الرحمن

حکومت کی جانب سے کوروناسے متاثرہ نجی سکولز کیلئے مالی پیکیج اورمختلف ٹیکسز میں چھوٹ کے منتظرہیں

جمعہ 15 جنوری 2021 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضا الرحمن نے کہاہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،حکومت کی جانب سے کوروناسے متاثرہ نجی سکولز کیلئے مالی پیکیج اورمختلف ٹیکسز میں چھوٹ کے منتظرہیں،وزیرتعلیم پنجاب مرادراس سے ملاقات اطمینان بخش رہی۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ لاہورچیمبرمیں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس سے سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد ہمراہ ملا قا ت کے بعد اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہاکہ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ نجی سکولزکے حوالے سے مجوزہ قانون پربھی مالکان کواعتماد میں لیا جائیگا۔ایل ڈی اے ایکٹ اور مالی پیکج پرہمدردانہ غور کرینگے۔

(جاری ہے)

یکساں نصاب، سنگل بک سمیت دیگرایشوزپراسٹیک ہولڈرزکے تحفظات بھی دورکیئے جائیں گے،حکومت کو نجی و سرکاری سکولزصدرمیاں ر ضا الرحمن کوکورونا کے باعث درپیش مسائل اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔حکومت ان مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائے گی۔اس مو قع پر لاہورچیمبر کے صدر میاں مصباح الرحمان نے وزیرتعلیم کو لاہورچیمبرآنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی فروغ تعلیم کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔میاں رضاالرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرتعلیم نے ان سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حکام سے ملاقات کا بھی وعدہ کیاہے تاکہ یکساں نصاب اور سنگل بک سمیت دیگر معاملات پرتحفظات دورہوسکیں۔