ملائیشیاء نے پی آئی اے کے فضائی عملے کو واپسی کی اجازت دے دی
فضائی عملہ روکے گئے بوئنگ طیارے777 پر تعینات تھا، عملے میں دوکپتان، دو فرسٹ آفیسرز، 14 فضائی میزبان شامل تھے، قوانین کے تحت فضائی عملے کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔ ترجمان پی آئی اے
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جنوری 2021 21:30
(جاری ہے)
فضائی عملے میں دوکپتان، دو فرسٹ آفیسرز، 14فضائی میزبان شامل تھے۔
ملائیشیاء قوانین کے تحت فضائی عملے کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔ اسی طرح ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملایا کورٹ کوالالمپورکے فیصلے کے تحت ملائیشین حکام نے پی آئی اے طیارہ تحویل میں لیا ہے۔ معاملہ قانونی ہے، اس لیے اس کو پی آئی اے کے قانونی ماہرین ہی دیکھیں گے۔ طیارے کے معاملے پر ہائی کمیشن اور پی آئی اے حکام ملائیشین حکام سے رابطے میں ہیں۔ پی آئی اے اور قانونی ماہرین کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان نے جمعہ کو کوالا لمپور سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو روکے جانے کے حوالے سے پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی آ ئی اے کا بر طانیہ میں کسی غیر ملکی کمپنی سے رقم کے لین دین کا کوئی تنازعہ تھا جس پر برطانیہ کی اس کمپنی نی6 ماہ بعد کسی دوسرے ملک میں آکر پی آئی اے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ملائشیا کی عدالت نے پی آئی کو بلا کسی نوٹس اور سنے یا بلائے بغیر ہی حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالتی حکم آنے پر کوالالمپور سے اسلام آباد آنے والے اس طیاریکو کوالالمپور ہوائی اڈے پرروک لیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن حکام نے فوری اقدامات کے تحت نہ صرف اپنے مسافروں کی دیکھ بھال کی بلکہ متبادل انتظام کے تحت مسافروں کو وطن واپس بھجوا دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ کی ہدایت پر ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانہ بھی بھر پور معاونت کر رہا ہے اور پی آئی اے کے قانونی ماہرین کی ٹیم نے اس سلسلہ میں قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے امید ہے جلد معاملہ نمٹا لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.