Live Updates

احتساب عدالت میں مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات ، اہم امور پر مشاورت کی ‘ ذرائع

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:36

احتساب عدالت میں مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات ، اہم امور پر مشاورت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی بھتیجی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے ملاقات کی ، مریم نواز نے اپنے کزن اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی ، مریم نواز نے دونوں سے ان کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اس موقع پر شہباز شریف سے اہم امور پر مشاورت بھی کی ۔ مریم نواز نے شہباز شریف سے کہاکہ آپ کی بڑی قربانی ہے ،فیملی آپ کو بہت مس کرتی ہے ۔ پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات