پی ایس ڈی پی کی مد میں 320ارب 23 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

ہفتہ جنوری 13:20

پی ایس ڈی پی کی مد میں 320ارب 23 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کے مطابق پی ایس ڈی پی کی مد میں 320ارب 23 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کے منصوبوں کیلئے 206 ارب 54کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی گئی ،وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 44 ارب 7کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ،کابینہ ڈویژن کیلئے 38 ارب 22کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ،وزارت خزانہ کیلئے 33 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔

دستاویز کے مطابق نیشنل ہائی اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 55 ارب 20 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ،اعلی تعلیمی کمیشن کیلئے 14 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ،این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے 31 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ،وزارت ریلویز کیلئے 11 ارب 75کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ،وزارت صحت کے منصوبوں کیلئے 7 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کی گئی ،وزارت قومی تحفظ خوراک کیلئی6 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 25 ارب 25 سے زائد کی رقم جاری کی گئی، تخفیف غربت ڈویڑن کیلئے 6 کروڑ 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، ایرا کیلئے 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :