راولپنڈی، چکری روڈ،دھیمال روڈ کو کھلا اور تعمیر و مرمت ، تجاوزات کنندگان کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر سخت کاروائی کی جائے،صدر کنٹو نمنٹ بورڈ بر یگیڈئیر اعجاز قمر کیانی

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پزیذیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ بر یگیڈئیر اعجاز قمر کیانی نے ہدایت کی ہے کہ چکری روڈ،دھیمال روڈ کو کھلا کرنے اور تعمیر و مرمت کا کام کرایا جائے اور تجاوزات کنندگان کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر سخت کاروائی کی جائے یہ ہدایات انہوں نے ہفتہ کے روزچکری روڈ،دھیمال روڈ کے دورے کے دوران جاری کیںانہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر فٹ پاتھوں اور پیدل چلنے والی جگہوں پر تجاوزات کوختم کیاجا ئے تما م فٹ پاتھوں ،دکانداروں ،ہاکروں کے باہر عارضی /مستقل تجاوزات سے پاک کیا جائے جبکہ اس مو قع پر راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ اور چکالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا انجینئر نگ برانچ کا عملہ بھی ہمراہ مو جود تھاانہوں نے بتا یا کہ کینٹ میں تر قیاتی اور عوامی سہولتوں کے کاموں کو معیاری بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ہر ممکن سہولتیں بہم پہنچائی جائیں اس سلسلہ میں تما م تر وسائل بروئے کارلائے جائیں