45 دن کا سفر صرف 13 دن میں طے ہوگا
پاکستان سمیت 4 ممالک کو بذریعہ ریل جوڑنے کے منصوبے میں بڑی پیش رفت
محمد علی
اتوار 17 جنوری 2021
00:03
(جاری ہے)
پاکستانی، ترکی اور ایرانی حکومتوں نے کچھ روز قبل ہی سرد خانے میں پڑے ریل لنک پراجیکٹ کو برسوں بعد بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک اس مرتبہ سنجیدگی سے ان ریل لنک کو آپریشنل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
اسلام آباد، تہران اور استنبول ریلوے ٹریک کی بحالی کی تمام بنیادی ضرورتیں پوری کر لی گئی ہیں۔ اس ٹریک پر ٹرین سروس رواں سال شروع ہو جائے گی۔ ابتدائی طور پر ٹریک پر کارگو ٹرین سروس شروع کی جائے گی، جس کا نام ای سی او کنٹینر ٹرین رکھا گیا ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان ریل ٹریک کے بحال ہونے سے ابتدائی طور پر تجارت اور پھر بعد ازاں سیاحت کے شعبہ کو بھی فروغ ملے گا۔ تجارت میں فروغ کے ساتھ ساتھ تینوں ملکوں کے سیاحوں کی آمدورفت بھی توقع سے بڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ نقل و حمل کا رابطہ تینوں ملکوں میں تعلقات کو بہتر خطوط پر استوار کرنے میں بھی کلیدی کردار کا حامل ہو سکے گا۔ ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کارا اسماعیل اولو کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران اور ترکی نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین سروس جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ نئی کارگو ٹرین سروس کو ای سی او کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹرین سروس رواں سال شروع ہو جائے گی۔ اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین 6500 کلومیٹر کا فاصلہ 13 دن میں طے کر کے استنبول پہنچ جائے گی۔ یہی فاصلہ سمندر کے ذریعے 45 روز میں طے کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین پاکستان میں 1900 کلو میٹر، ایران میں 2600 کلو میٹر اور ترکی میں 1950 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس منصوبے کو جہاں ایران اور ترکی کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے، وہیں پاکستان کیلئے بھی یہ منصوبہ ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ: روسی حملوں میں شہریوں کی ریکارڈ تعداد ہلاک
-
غیر ملکی اثاثے بنانے والوں پر حکومت مہربان
-
حکومت کی ایل پی جی پر بھی لیوی ٹیکس لگانے کی تیاریاں
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
جب ایک سال میں آئی پی پیز کو 1800 ارب روپے کی ادائیگیاں کردی جائیں تو پھر بجٹ میں عوام کیلئے کیا بچتا ہے؟
-
عالمی امن و سلامتی کو نفرت کے بیانیے سے خطرہ، یو این چیف
-
افغانستان: طالبان کو ناپسند لباس پہننے پر خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش
-
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد ہونے کی تصدیق کردی
-
آمدن کم، اخراجات بے تحاشہ، بجٹ خسارہ تقریباً 7 ہزار ارب رہنے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی
-
بہت سارے ممالک ہمارے لڑاکا طیارے اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں
-
ایران پاکستان مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.