پیوٹن کے ناقد و اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار

ماسکو ایئرپورٹ پر روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے حمایتوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کے باعث مذکورہ فیصلہ لیا گیا

پیر 18 جنوری 2021 13:33

پیوٹن کے ناقد و اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو جرمنی سے روس پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں الیکسی ناوالنی کو زہر دے دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ روس پہنچے تھے اور انہوں نے جرمنی سے روانگی کے وقت اپنی گرفتاری کے امکان کو رد کردیا تھا۔

الیکسی ناوالنی کو معطل کی جانے والی سزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے اس حوالے سے بتایا گیا کہ ماسکو ایئرپورٹ پر روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے حمایتوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کے باعث مذکورہ فیصلہ لیا گیا۔ماسکو جانے والے طیارے میں سوار ہو کر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ گزشتہ پانچ ماہ بہترین لمحات تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے اچھا لگ رہا ہے کہ آخر کار میں اپنے آبائی شہر لوٹ رہا ہوں۔روسی اپوزیشن رہنما متعدد مجرمانہ تحقیقات کا نشانہ بنتے رہے ہیں جبکہ ان کی اینٹی کرپشن فانڈیشن پر پولیس اور تفتیش کار باقاعدگی سے چھاپے مارتے رہتے ہیں۔دوسری جانب ماسکو کی جیل سروس نے کہا تھا کہ وہ الیکسی ناوالنی کی واپسی کے بعد اسے گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس حوالے سے روسی اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا کیونکہ وہ بے گناہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کس چیز سے ڈرنے کی ضرورت ہی روس میں میرے ساتھ کیا برا ہوسکتا ہی انہوں نے مزید کہا کہ میں روس کے شہری کی طرح محسوس کرتا ہوں جسے واپس آنے کا ہر حق حاصل ہے۔اس کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور ان کے ترجمان بھی تھے۔