سپریم کورٹ، پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور،سی ڈی اے و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 18 جنوری 2021 15:02

سپریم کورٹ، پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور،سی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) سپریم کورٹ نے پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے سی ڈی اے و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے،عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹی کو این او سی کیسے مل گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وکیل نے کہا کہ عدالت کے 2008کے فیصلہ کے بعد کئی سوسائٹیز کو این او سی جاری ہوئے۔جسٹس عمر بندیال نے کہا کہ حکم امتناع نہیں دے سکتے،ہائیکورٹ کے فیصلہ میں اٹھائے اہم نکات نظر انداز نہیں کر سکتے۔وکیل نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کے بعد سی ڈی اے نے سوسائٹی ٹیک اوور کرنے کا نوٹس بھیجا ہے، سی ڈی اے سوسائٹی ٹیک اوور نہ کرے اس لیے حکم امتناع جاری کرنا ضروری ہے۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ہم شارٹ ڈیٹ کیساتھ نوٹس کر رہے ہیں۔عدالت نے پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے سی ڈی اے و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔