میاں بیوی کاجھگڑا، شوہر نے غصے میں آ کر اپنے ہی 3 سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں بیوی سے جھگڑنے کے بعد سفاک باپ نے بچے کو قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک دی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 19 جنوری 2021 00:50

میاں بیوی کاجھگڑا، شوہر نے غصے میں آ کر اپنے ہی 3 سالہ بیٹے کو قتل کر ..
گھوٹکی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جنوری 2021ء) میاں بیوی کا جھگڑا کمسن بچے کی زندگی لے گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر گھوٹکی میں بیوی سے جھگڑنے کے بعد بے رحم باپ نے اپنے ہی کمسن بیٹے کو قتل کر ڈالا ۔ گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں بیوی سے جھگڑا ہونے پر سفاک باپ نے تین سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

مقامیپولیس کے مطابق اوباڑو کے نواحی گاؤں میں ملزم نے بیٹے کا گلا دبا کر قتل کیا ۔

مقتول بچے علی رضا کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد کرلی گئی ہے، بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :