سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت میں 23فروری تک توسیع کردی

منگل 19 جنوری 2021 13:52

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت میں 23فروری تک توسیع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااوررکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت میں 23 فروری تک توسیع کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کیلئی23 فروری تک مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت تک شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت میں بھی توسیع کردی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری کہاں تک پہنچی ۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شرجیل میمن کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق نئی انکوائری جاری ہے اورانکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔عدالت نے نیب کوانکوائری مکمل کرنے کیلئی23 فروری تک مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک نیب سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔