سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ ،پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے کے مخالف
پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا وزیراعظم سے تبدیلیوں پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
منگل 19 جنوری 2021 17:20
(جاری ہے)
پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے الگ الگ گروپ بنالیے ہیں اور پی ٹی آئی سندھ کے واٹس ایپ گروپ میں بھی ارکان کے ایک دوسرے کے خلاف پیغامات کررہے ہیں۔
ساری صورت حال پر پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعظم سے تبدیلیوں پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی فیصلے سے قبل ہم سے ویڈیو لنک پر بات کریں یا انہیں ملاقات کا وقت دیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت کے باوجود فردوس شمیم نے اب تک اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے، پارٹی کے فیصلے کے ساتھ ہوں، اس کے علاوہ انہوں نے واٹس ایپ گروپ میں وزیراعظم کا پیغام بھی شیئر کردیا ہے۔نئے قائد حزب اختلاف کے تقرر کے حوالے سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا استعفیٰ پہلے اسپیکر آفس بھیجنا چاہیے، مجھے تاحال کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، فردوس شمیم نقوی کے استعفے کے بعد ہی نئے قائدِ حزبِ اختلاف کا فیصلہ ہوگا، استعفے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے اراکین کے دستخط کے ساتھ خط لکھنا ہوگا، قانون کے مطابق تمام دستخطوں کی تصدیق کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.