ایمریٹس نے سال 2021 میں پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خصوصی کرایوں کا اعلان کردیا

ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کو اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ دوبارہ قائم کرنے یا نئے سال میں نئے سفری مقامات کی سیر کے لئے عالمی سطح پر اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

بدھ 20 جنوری 2021 11:44

ایمریٹس نے سال 2021 میں پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خصوصی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء) ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کو اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ دوبارہ قائم کرنے یا نئے سال میں نئے سفری مقامات کی سیر کے لئے عالمی سطح پر اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اس پُر کشش آفرکے باعث پاکستان میں ایمریٹس کے صارفین سال 2021 میں زیادہ سے زیادہ سفر کر نے مواقعوں سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔


اکانومی کلاس کے کرایوں کی شروعات پاکستان سے دبئی جانے کے لئے 247 ڈالرز، مانچسٹر کے لئے 598 ڈالرز، لندن 641 ڈالرز، نیویارک 810 ڈالرز اور ٹورنٹو کے لئے 1014 ڈالرز سے ہوتی ہے۔ بزنس کلاس میں کرایوں کی شروعات پاکستان سے دبئی جانے کے لئے 618 ڈالرز، مانچسٹر کے لئے 2193 ڈالرز، لندن 1738 ڈالرز، نیویارک 2041 ڈالرز اور ٹورنٹو کے لئے 2313 ڈالرز سے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)



اس سلسلے میں صارفین کو 19 جنوری 2021 سے 1 فروری 2021 کے درمیان 20 جنوری 2021 سے لیکر 15 جون 2021 کے دوران سفر کے لئے بکنگ کرانی ہوگی۔ پاکستان سے سفر کرنے والے ایمریٹس کے صارفین ایئرلائن کے باسہولت بکنگ آپشنز اور ہر پرواز پر کرونا کور سمیت کثیر جہتی خطرے کی انشورنس شامل ہیں۔

ایمریٹس اور فلائی دبئی کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز بھی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کہ ممبرز خصوصی کیش پلس مائلز نرخوں سے بہترین انداز سے فائدہ اٹھا کر سفر کرسکیں۔

مزید برآں، 3 جنوری تا 15 جون 2021 کے درمیان سفر کے لئے 3 جنوری سے لیکر 1 فروری 2021 کے دوران سفر کی بکنگ کراکے مسافر اکانومی کلاس میں 2 ہزار اسکائی وارڈز مائلز کو 3200 روپے میں منتقل کراسکتے ہیں جبکہ فرسٹ اور بزنس کلاس کی پروازوں کے 2 ہزار اسکائی وارڈز مائلز 6400 روپے میں منتقل کراسکتے ہیں۔ کم سے کم تعداد میں مائلز خرچ نہ ہونے کی حد کے ساتھ اسکائی وارڈز کے ممبرز اپنے ٹکٹ کی لاگت کے لئے اسے کم سے کم ایک مائل تک کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔


اسی طرح، مائی ایمریٹس پاس ایک خصوصی آفر ہے جو ایمریٹس کے بورڈنگ پاس کو ایک ممبرشپ کارڈ میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ پاس بھی دوبارہ فعال ہوگیا ہے اور صارفین کو کم پیسوں میں متحدہ عرب امارات میں پہلے سے زیادہ مقات کی سیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایمریٹس کے صارفین 1 جنوری تا 30 ستمبر 2021 دبئی آمد و رفت کے دوران محض ایمریٹس بورڈنگ پاس اور قابل قبول شناختی دستاویز پیش کرکے آفرز والے مقامات پر خصوصی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس آفر میں ملک بھر کے 300 سے زائد ریسٹورنٹس اور عالمی معیار کے ہوٹلوں میں 35 سے زائد اسپاز شامل ہیں۔ یہ اٹلانٹس ایکوا وینچر اور ایٹ دی ٹاپ برج خلیفہ سمیت مختلف سیاحتی مقامات کے سیر کی سہولت پیش کرتا ہے۔

ایمریٹس ایوی ایشن انڈسٹری میں ہر طرح کی سفری کلاس کے لئے غیرمعمولی خدمات اور مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ صارفین ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ سسٹم پر آن ڈیمانڈ 4500 سے زائد چینلز سے محظوظ ہوسکتے ہیں جن میں اردو زبان کے چینلز کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر کھانے اور اعزازی مشروبات شامل ہیں۔


ایمریٹس کی بکنگ پالیسیاں اپنے صارفین کے سفری منصوبے میں باسہولت اور بااعتماد انداز سے آسانیاں پیش کرتی ہیں۔ وہ صارفین کو 30 جون 2021 کو یا اس سے قبل ایمریٹس کا ٹکٹ خریدتے ہیں وہ دوبارہ بکنگ کی شاندار شرائط و ضوابط سے مستفید ہوسکتے ہیں، اگر انہیں اپنا سفری منصوبہ تبدیل کرنا پڑے۔ صارفین کے پاس اپنی سفری تاریخوں میں تبدیلی یا اپنے ٹکٹوں کی میعاد 2 سال تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔


ایمریٹس نے انڈسٹری کی پہلی کثیر الجہتی سفری انشورنس متعارف کرائی ہے جس میں ہر پرواز کے ساتھ کرونا کا کور بھی شامل ہے ، اسکی بدولت اب تمام صارفین اب اعتماد اور پرسکون انداز سے سفر کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے یہ کور 1 دسمبر 2020 کو یا اس تاریخ سے آگے خریدے گئے تمام ٹکٹوں پر 31 جنوری 2021 تک پیش کیا جاتا ہے جس میں مسافروں کو کوئی اضافی لاگت نہیں پڑتی۔

مزید برآں، ایمریٹس نے بعض شرائط اور حدود کے ساتھ سفر کے کے دوران ذاتی نقصان، سرمائی کھیلوں کا کور، ذاتی سامان کا نقصان اور فضائی حدود کی بندش کے باعث سفر میں رکاوٹیں، سفری تجاویز یا ہدایات کی صورت میں نقصان کا کور فراہم کرتا ہے۔
ایمریٹس نے گراوٴنڈ پر اور فضا سمیت سفر کے ہر مرحلے میں اپنے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات کا بھی نفاذ کیا ہے جن میں تمام مسافروں کو اعزازی حفظان صحت کی کٹس کی فراہمی بھی شامل ہے جن میں ماسکس، دستانے، ہینڈ سینی ٹائزرز اور جراثیم کش ٹشوز موجود ہیں۔