سب سے زیادہ آبیانہ لینے پر نمبر دار قاضی مظفر جنگ حیدر کوپرفارمنس ایوارڈپیش

بدھ 20 جنوری 2021 17:39

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے گورنمنٹ کو سب سے زیادہ آبیانہ لیکر دینے والے نمبر دار قاضی مظفر جنگ حیدر کو پرفارمنس ایوارڈدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے حکومت پنجاب کی طرف سے نہری اور زمینوں پر لگائے جانیوالے ریونیومیں سب سے زیادہ وصولی کرنیوالے نمبردار قاضی مظفر جنگ حیدر کو پنجاب بورڈ آف ریونیو کی طرف سے بہترین پرفارمنس پر لیٹر کی صورت میں ایوارڈ دیا۔قاضی مظفر جنگ حیدر نے سال 2019-20میں ضلع بھر کے تمام نمبرداروں میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کروایا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام نمبردار اسی طرح کام کریں اور حکومتی ریونیو میں اضافہ کریں۔\378

متعلقہ عنوان :