ندیم افضل چن کا اپنے نام سے چلائی جانیوالی جعلی خبروں پر اظہار برہمی

میرے نام سے خبریں چلا کر اپنے مقاصد حاصل نہ کریں، ٹوئٹ

بدھ 20 جنوری 2021 19:00

ندیم افضل چن کا اپنے نام سے چلائی جانیوالی جعلی خبروں پر اظہار برہمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اپنے نام سے چلائی جانے والی جعلی خبروں پر اظہار برہمی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹوئٹ میں ندیم افضل چن نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسلک ایک خبر کاسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پلیز میرے نام سے جعلی خبر چلا کر اپنے مقاصد حاصل نہ کریں۔‘قبل ازیں ندیم افضل چن نے ٹوئٹر پر اپنے نام سے منسوب تمام جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں اپنے اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، باقی سب جعلی ہیں۔