l192 ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے،شیخ رشید

اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں,تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی، وزیر داخلہ کا اسلام آباد ائرپورٹ دورہ پر گفتگو

بدھ 20 جنوری 2021 19:52

l192 ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ192 ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے، اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں,تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ایف آئی اے ایمیگریشن، اے ایس ایف اور محکمہ کسٹمز کو مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا اس موقع پر شیخ رشید کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایمیگریشن، اور ایف آئی اے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک سو بانوے ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے کوئی آدمی اسٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائیریکٹ رابطہ کرے، وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو ای پاسپورٹ دو مہینے تک لوگون کو ملے گا پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے نادرا روزانہ ایک لاکھ پاسپورٹ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی