114ارب ٹیکس دینے والے میریٹ روڈ کے تاجروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے،محمود حامد
سڑکوں پرپارک بنانے سے ٹریفک جام کے مسائل مزید بڑھیں گے،ڈھائی ہزار تاجروں کی چیف جسٹس صاحب داد رسی کریں،تاجروں کا میرٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ
بدھ 20 جنوری 2021 22:39
(جاری ہے)
ان تاجروں میں بہت سے فاقوں اور غم کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے اب ھیریٹیج کے نام پر میریٹ روڈ کے ڈھائی ہزار سے زیادہ دوکانداروں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔
70سال سے آباد میریٹ روڈ مارکیٹ کو ویران کردیا گیا ہے اور مصروف ترین شاہراہ پر پارک بنایا جارہا ہے۔مارکیٹ میں واقع واحد مسجد کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، نمازیوں کو اذیت دی جا رہی ہے اور مسجد کو شہید کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی بیوٹیفکیشن بہت اچھی بات ہے لیکن تاجروں کے معاشی قتل عام اور ان کے بچوں کو فاقہ کشی میں ڈال کر ہونے والی بیوٹیفکیشن ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ محمود حامد نے کہا میریٹ روڈ پاکستان کا مین ھٹن ہے۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے 204 ارب روپے یہ ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ساتھ اور میرٹ روڈ کے تاجروں نے گزشتہ سال 114 ارب روپے سے زائد قومی خزانے کو ٹیکس دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کو کیوں تباہ کیا جا رہا ہی ملکی معیشت اور ترقی میں سب سے زیادہ اور اہم کردار ادا کرنے والوں کو فاقہ کشی کی جانب کیوں دھکیلا جارہا ہی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، و زیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کہ وہ میرٹ روڈ کے تاجروں کو فاقہ کشی سے بچائیں۔ کراچی کی سڑکیں پہلے ہی ٹریفک کی وجہ سے تنگ ہیں ان پر پارک بنا کر انہیں بند کر دیا جائے گا تو ٹریفک کا نظام مزید خراب ہوگا۔اسمال ٹریڈرز کراچی کے جنرل سیکریٹری عثمان شریف نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے۔کراچی سے پاکستان کی 80فیصد برآمدات ہوتی ہیں یہ شہر بے روزگاروں کو روزگار دیتا ہے،اس شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔مظاہرین نے غریب کا چولھا جلنے دو، روزی کا پہیہ چلنے دو، ھیریٹیج کے نام پر فاقہ کشی نا منظور، میرٹ روڈ کی سڑک پر پارک کی تعمیر نا منظور، تاجر اتحاد زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔#مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.