فخر ہے دہائیوں بعد پہلا ایسا امریکی صدر بنا جس نے کوئی جنگ شروع نہ کی

میں جا رہا ہوں مگر جلد واپس آوں گا، سبکدوش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الوداعی پیغام

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2021 20:47

فخر ہے دہائیوں بعد پہلا ایسا امریکی صدر بنا جس نے کوئی جنگ شروع نہ کی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 جنوری2021ء) سبکدوش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں جا رہا ہوں مگر جلد واپس آوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد واشنگٹن کو خیرباد کہہ گئے۔ وائٹ ہاوس سے روانگی سے قبل الوداعی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو مخالف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت کا شکریہ، جلد میری واپسی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4سال بہترین تھے،سب کاشکریہ اداکرتاہوں ، ہم امریکی عوام سے پیار کرتے ہیں ، اسی لیے امریکا کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ، ہم نے نئی خلائی فورس بنائی اور امریکی فوج کی تشکیل نوکی ، ہماری معیشت بہترین ہے ، جب کہ نئی آنےوالی حکومت کومضبوط بنیادفراہم کی ہے۔ کورونا بحران کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیگرممالک کی طرح ہم بھی کوروناسےمتاثرہوئے ، لیکن ہم نے 9ماہ میں کورونا کی ویکسین بنائی۔

(جاری ہے)

الوداعی پیغام کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی 153 سالہ روایت کو توڑتے ہوئے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں بنا شرکت کے ہی اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن سے فلوریڈا کیلئے روانہ ہوگئے۔ ڈونلڈ اپنی اہلیہ ملانیا اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے اینڈریو ملٹری ایئربیس پہنچے تاہم وہاں انہیں رخصت کرنے کے لیے امریکی نائب صدرمائیک پنس یا ان کی انتظامیہ کا کوئی اعلی عہدیدار موجود نہ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ہمراہ امریکی صدر کے لیے مخصوص جہاز ”ایئرفورس ون“ میں سوار ہوکر ریاست فلوریڈا کے لیے روانہ ہوگئے۔ یہ اس طیارے پر ان کا آخری سفر ہوگا۔ یہاں واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن آج 46 ویں امریکی صدر کے حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ ان کے ساتھ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کملا ہیرس نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی۔