وزیراعلی سندھ کا نوری آباد حادثے پر افسوس کا اظہار،زخمیوں کو فوری امداد دینے کی ہدایت

جمعرات 21 جنوری 2021 12:39

وزیراعلی سندھ کا نوری آباد حادثے پر افسوس کا اظہار،زخمیوں کو فوری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد کے پاس روڈ حادثے کا نوٹس لے لیااور ضلعی پولیس جامشورو کو فوری حادثے کی جگہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب جامشورو ضلعی انتظامیہ کو بھی زخمیوں کو ایل ایم سی اسپتال پہنچانے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کو فوری امداد دینے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ کراچی کے قریب نوری آباد میں کاٹھور لنک روڈ پر 2 بسوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :