یوٹیلٹی سٹورزملتان میں 30ٹن گھی ،60ٹن چینی ،تین ہزار آٹاتھیلہ کی سپلائی جاری

جمعرات 21 جنوری 2021 15:58

یوٹیلٹی سٹورزملتان میں 30ٹن گھی ،60ٹن چینی ،تین ہزار آٹاتھیلہ کی سپلائی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن (یوایس سی )ملتان کی طرف سے شہربھر کے سٹورزپرلگ بھگ 30ٹن گھی ،60سے 65ٹن چینی اورتین ہزار سے زائد آٹے کے تھیلوں کی سپلائی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یوایس سی ملتان کے مطابق چینی کی روزانہ ضرورت 70سے 80ٹن  ،گھی کی 50ٹن ہے جیسے یوایس سی کوسپلائی ملے گی شہرکے سٹورزپربھی سپلائی بڑھادی جائے گی جبکہ آٹا اس وقت مارکیٹ سے فی تھیلہ 400روپے کم قیمت پرعوام کو دیاجارہاہے ،گھی پر50روپے فی کلواورچینی پر22روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے ۔

دریں اثناءیوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ایریامنیجر زکوپابندکیاہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود سٹورز کی مکمل چیکنگ کرکے رپورٹ دیں کہ کسی بھی سٹورمیں یوایس سی کے ویئرہائوس سے سپلائی کئے گئے سامان کے علاوہ کوئی آئٹم موجودنہیں ہے چندیوٹیلٹی سٹور زکے عملہ کی طرف سے بازارسے کچھ اشیاخریدکریوٹیلٹی سٹورزکے ذریعے فروخت کرنے اورذاتی مفاداٹھانے کی شکایات پریہ رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :