مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں کہ وزیراعظم ہائوس میں گڑ بڑ ہے،عبدالقادر پٹیل

قوم این آر او نہیں بلکہ عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہی ہے،رکن قومی اسمبلی کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل

جمعرات 21 جنوری 2021 17:11

مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں کہ وزیراعظم ہائوس میں گڑ بڑ ہے،عبدالقادر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماورکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں کہ وزیراعظم ہائوس میں گڑ بڑ ہے۔

(جاری ہے)

قوم این آر او نہیں بلکہ عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہی ہے۔قادر پٹیل نے مراد سعید سے سوال کیاکہ وہ بتائیں کہ علیمہ باجی کو کس نے این آر او دیا ۔بدقسمتی سے وزیر اعظم خود شوگرمافیا کے ڈیڈی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا اقتدار چند دنوں کا مہمان ہے۔