ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروادی

چیئرمین کمیشن جسٹس (ر)علی اکبر قریشی کی منظوری کے بعد ہائیکورٹ میں ایمنسٹی سکیم جمع کروائی گئی

جمعہ 22 جنوری 2021 12:50

ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروادی ،چیئرمین کمیشن جسٹس (ر)علی اکبر قریشی کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ایمنسٹی سکیم جمع کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیے جائیں گے ،جن سوسائٹیز کے مالکان موجود نہیں ان کو ایل ڈی اے تحفظ دے گا ۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر لاہور،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ اور قصور میں1196ہائوسنگ سوسائٹیز بنائی گئیں ۔منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کی تعداد 365ہے ،غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کی تعداد 576ہے ،25ہائوسنگ سوسائٹیز سے متعلق اقدامات جاری ہیں ۔فاضل عدالت نے ایمنسٹی اسکیم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔