100 تا 300 یونٹس والے صارف کو اب 800 سے3650 روپے بل ادا کرنا پڑےگا
بجلی کی فی یونٹ قیمت پر اضافہ تمام صارفین کے بلوں پر لاگو ہوگا، 100 یونٹ والوں کو774 جبکہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارف کو 1622 کی بجائے 2012 روپے کا بل دینا پڑےگا۔ ذرائع پاورڈویژن
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جنوری 2021 16:35
(جاری ہے)
101سے 200 یونٹ والوں کو 1622 روپے کی بجائے 2012 روپے اور 300 یونٹس استعمال کرنے والوں کو3060 کی بجائے اب 3645 روپے بل ادا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر عمر ایوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 18پیسے کا اضافہ بنتا تھا، لیکن کم بوجھ ڈالا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر200ارب کا بوجھ بڑھے گا۔
دوسری جانب سابق وزیر پانی وبجلی مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ملک کے اوپر بوجھ ہے ، کیونکہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آئی، اس لیے ان سے کچھ نہیں ہورہا ہے، بلکہ جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کے ذمہ دار ہم ہیں، اس لئے ان کو چاہیے ہمیں حکومت واپس کردیں،حکومت جب اپنی پالیسی کے ذریعے ڈالر کیخلاف ایک روپے کی قدر کم کرتی ہے تو عوام کو بجلی کے بل میں اس کی قیمت 3ارب دینا پڑتی ہے، حکومت نے50 سے 70روپے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گرائی ہے۔جس کے تحت سالانہ بنیادوں پر 200 ارب لوگوں کی جیبوں سے نکالے ہیں۔ یہ الزام لگاتے تھے کہ اسحاق ڈارنے ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا ہوا تھا، اس کی وجہ سے لوگوں کی جیبوں میں 150سے 200 ارب سالانہ جارہے تھے، ہمارا فیول جس سے ہم بجلی کے کارخانے چلاتے ہیں وہ باہر سے ڈالر میں خریدا جاتا ہے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام سے لوگوں کی جیبوں سے پیسا نکالا جاتا ہے، یہ بھی ان کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ ایل این جی پر کارخانے نہیں چلائے وہ نہیں چلائے گئے، اس کی وجہ سے 35 سے 40 روپے ماہانہ لوگوں کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے ایل این جی کی بجائے فرنس آئل کا کارخانہ چلایا، فرنس آئل پر کارخانے ایک لابی نے چلوائے جس نے ڈاکا مارا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.