اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات سفارتخانے میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد

پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے حماد عبید الزاہبی نے عملے سمیت ویکسین لگوائی

جمعہ 22 جنوری 2021 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات سفارتخانے میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے حماد عبید الزاہبی نے عملے سمیت ویکسین لگوائی ۔

(جاری ہے)

اماراتی سفارتخانے کے مطابق متحدہ عرب امارات سفارتخانے میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد ہوا،سفارتخانے کے تمام عملے اور افسران کو ویکسین لگائی گئی ،سفارتخانہ کا کہنا ہے سائینوفارم ویکسین کی حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت کے بعد ویکسین پروگرام دو روز تک جاری رہے یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کی طرف سے کرونا وبائ کے خلاف عملی اقدامات کے سلسلے کی کڑی ہے ،متحدہ عرب امارات میں 2 ملین سے زائد افراد سائینو فارم ویکسین لگوا چکے ہیں