ڈاکٹر اظہر اور بیٹی کی موت کا معاملہ ، بیوہ کا بیان سامنے آ گیا
اظہر حسین کورونا کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے،علیزہ دوسرے کمرے میں ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، بیٹی کو خون میں لت پت دیکھا تو اسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بشری بی بی کا بیان
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 جنوری 2021 10:57
(جاری ہے)
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اظہر نے پہلے اپنی بیٹی کو گولی ماری، ایمبولینس میں بیٹی ڈاکٹر علیزہ کی موت کی اطلاع ملی تو صدمے سے خود کو بھی گولی مارکر زندگی ختم کرلی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اورتفتیش شروع کردی ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق ملتان کے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین اور ان کی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کے درمیان فیملی جائیداد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جائیداد کے تنازعے نے دونوں باپ بیٹی کی زندگی لے لی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹر اظہر حسین نے طیش میں آکر گھر میں پہلے اپنی بیٹی کو گولی ماری، لیکن جب ایمبولینس میں ان کو بیٹی کی موت کی اطلاع ملی تو ڈاکٹر اظہر نے شدید صدمے میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔واقعہ کی اطلاع پر ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ڈاکٹر اظہر حسین اور ڈاکٹر علیزہ کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں، اسی طرح واقعے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی بھی شروع کردی ہے۔ واقعے کے حقائق جاننے کیلئے ڈاکٹر علیزہ کے شوہر عدنان اور دونوں کے رشتہ داروں سے تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.