اپوزیشن حکومت کیلئے خطرہ نہیں، حواس باختہ ہو کر اپنی ہی طرف گول کررہی ہے، ہمایوں اختر خان

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:13

اپوزیشن حکومت کیلئے خطرہ نہیں، حواس باختہ ہو کر اپنی ہی طرف گول کررہی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کپےسٹی پے منٹ کی وجہ سے سر کلر ڈیٹ تیزی سے بڑھاہے لیکن اب حکومت کی بھرپور کاوشوں سے آئی پیز نے رضاکارانہ معاہدہ کیا ہے ، ملک میں چار سے پانچ دہائیاں سیاست کرنے والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور اب وہ ملک میں بھی واپس نہیں آسکتے،شوکت خانم ہسپتال نے عالمی سطح پر اپنی حیثیت کومنوایاہے لیکن اپوزیشن اپنی سیاست کےلئے اس ادارے کے خلاف بھی منفی پراپیگنڈاکر رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست اپنے لئے ہی خود کش ثابت ہوئی ہے اور اس کا حال سب کے سامنے ہے ۔ ملک میں اس وقت کوئی اپوزیشن نہیں کیونکہ پی ڈی ایم ملک میں شامل جماعتیں ملک و قوم کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے صرف اپنی اپنی قیادت کے ریلیف کےلئے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت اپوزیشن حکومت کےلئے کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ حواس باختہ ہو کر ہر بار اپنے ہی طرف گول کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے 90 کی دہائی میں ہوئے تھے اور کپےسٹی پے منٹ کے تحت بجلی استعمال کی جائے یا نہ کی جائے انہیں ادائیگیاں کرنی ہیں ،کپےسٹی پے منٹ کی وجہ سے سر کلر ڈیٹ تیزی سے بڑھا ہے لیکن اب حکومت کی بھرپور کاوشوں سے آئی پی پیز نے رضا کارانہ معاہدہ کیا ہے جس سے کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو چلانے کے ساتھ ماضی کی حکومتوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے اور یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔