راولپنڈی،تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر اس کی تشہیر کرنیوالے 02 ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) تھانہ وارث خان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر اس کی تشہیر کرنے والے 02 ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر اس کی تشہیر کرنے والی02ملزمان شاہ میر اور دانیال سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ڈی پی او، ایس ایچ او وارث خان اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون شکن و جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :