جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی

جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی، آزاد کشمیر میں سابقہ فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے: حافظ حسین احمد

muhammad ali محمد علی اتوار 24 جنوری 2021 00:20

جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جنوری 2021ء) جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی، آزاد کشمیر میں سابقہ فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کہتے ہیں کہ جمعیت علما اسلام پاکستان پہلے سے ہی موجود تھی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اس میں ’ف‘ شامل کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ فضل الرحمن گروپ کو جمعیت علماء اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکے کیوں کہ الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمن کی شمولیت سے پہلے اصل رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک کے ذریعے ایک یاداشت جمع کی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام کو فضل الرحمن گروپ استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اس سے پہلے الیکشن میں فضل الرحمن گروپ جے یو آئی ف کے نام سے الیکشن لڑتے رہے ہیں۔

مارچ 2020ء میں کامران مرتضیٰ کے ذریعے ایک درخواست دی گئی تھی کہ غلطی سے الیکشن کمیشن میں جے یو آئی ف لکھا گیا ہے اسے جمعیت علماء اسلام پاکستان کیا جائے جو کہ غلط بیانی پر مبنی ہے الیکشن کمیشن میں تحقیقات کے بغیر اس میں ترمیم نہیں کرسکتی۔ امید ہے ہمارے دھرنے اور احتجاج سے پہلے جے یو آئی ف کے حوالے سے قانونی اور آئینی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔