پبی پولیس نے خطرناک بین الصوباء کارلیفٹر گروہ گرفتار، کارلیفٹر گروہ سے تین قیمتی گاڑیاں برآمد کرلیں

اتوار 24 جنوری 2021 18:55

چ*نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) نوشہرہ پبی پولیس کی بڑی کاروائی .پبی پولیس نے خطرناک بین الصوباء کارلیفٹر گروہ گرفتار۔ کارلیفٹر گروہ سے تین قیمتی گاڑیاں برآمد۔خطرناک گروہ نے نوشہرہ کے علاوہ باقی اضلاع میں بھی وارداتیں کی۔ ملزمان کی نشاندہی پر قیمتی گاڑیاں بر امد۔ پولیس نے ضلعی بھر میں ملزمان کے خلاف کریک ڈاون۔

پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک بڑا اپریشن شروع کی۔نوشہرہ کینٹ اور تھانہ پبی پولیس کی مشترکہ کامیاب کاروائی۔کار لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار۔سرقہ شدہ 03 موٹر کاریں برآمد۔25-06-2020 کو افراسیاب ظفر ساکن واپڈا کالونی نے پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ اُس نے اپنی موٹر کار گھر کے باہر کھڑی کی اور گھر کے اندر چلا گیا۔

(جاری ہے)

واپس آکر دیکھا کہ نا معلوم چور میری موٹرکار نمبری 7137/LRBسرقہ کرکے لے گئے تھے۔

رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 292 مورخہ 25-06-2020 جرم 381A تھانہ پبی درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔اسی طرح محمد ممتاز ساکن سرگودھا کی موٹر کار نمبری 572/ICT بکرا منڈی نزد نوشہرہ کینٹ سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے اس واردات کا نوٹس لیتے ہوِئے طیب جان DSP پبی کی سربراہی میں شفیع الرحمن اور زرداد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر موٹرکاروں کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج حاصل کی۔جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے شواہد کو صیح طریقے سے بروئے کار لاکر دن رات کی انتھک محنت اور مختلف افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔ملزم افتخار مرزا ولد میرزمان ساکن مظفر آباد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر 03 موٹر کاریں برآمد کر لی گئی ہیں۔