حکومت کا خسارے کا شکار بجلی کی 4کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ
حیدرآباد اورسکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ جبکہ پشاوراور ٹرائبل سپلائی کمپنیاں خیبرپختونخواہ کودی جائیں گی، ان کمپنیوں میں بلوں کی عدم ادائیگی، بجلی چوری،بجلی کی ترسیل اور تقسیم جیسے نقصانات سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ذرائع پاورڈویژن
ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جنوری 2021 18:44
(جاری ہے)
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہونے کے بعد کمپنیاں صوبوں کو دے دی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ ان کمپنیوں میں بجلی چوری، ترسیل اور بجلی تقسیم کے جیسے نقصانات سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی بھی بڑا مسئلہ ہے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 38.69 فیصد پر پہنچ گئے ہیں ۔ ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 16.19 فیصد ہیں۔ اسی طرح سندھ میں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات36.27 فیصد ہیں۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 28.82 فیصد پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کردیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے فی یونٹ 15 روپے 30 پیسے کا ہوگیا ہے، موجودہ قیمت 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب کا مالی بوجھ بڑھ جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 2019ء تک کیپسٹی پیمنٹ227 ارب چھوڑا، اگر اس حساب سے بجلی کی قیمت بڑھاتے تو 2 روپے 61 پیسے فی یونٹ بنتا، لیکن اس وقت ہم نے صرف 23 پیسے اضافہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.