پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اورماڑہ میں16ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا

منگل 26 جنوری 2021 17:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اورماڑہ میں کھلے سمندر میں پھنسی16ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو اطلاع ملی کہ اورماڑہ میں مشرق کی جانب سفینہ کیف نامی ماہی گیر کشتی جو کہ کراچی سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی کھلے سمندر میںانجن خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فوراًً روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر16 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا جبکہ کشی باحفاظت اورماڑہ ہاربر میں پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :