راولپنڈی، 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 26 جنوری 2021 23:39

راولپنڈی، 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، واقعات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ُاس کا 10 سالہ بیٹا پلاٹ میں بکریوں کیلئے پتے توڑنے گیا جہاں ریاست نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پرنصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او نصیر آباد نے 10سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم ریاست کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،بچوں اور خواتین پر جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائی

متعلقہ عنوان :