ڈیمی لوواٹو ٹی وی پر واپسی کے لئے تیار

28 سالہ اداکارہ امریکی ٹی وی پر ’ہنگری‘ نامی مزاحیہ سیریز میں کام کریں گی

بدھ 27 جنوری 2021 12:04

ڈیمی لوواٹو ٹی وی پر واپسی کے لئے تیار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) امریکی اداکارہ اور گلوکارہ ڈیمی لوواٹو ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لئے تیار ہیں۔ جلد وہ ایک مزاحیہ فلم سیریز میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکارہ امریکی ٹی وی پر ’ہنگری‘ نامی مزاحیہ سیریز میں کام کریں گی جس کی وہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر بھی ہیں۔اس سیریز کی کہانی کھانے کے مسائل سے دوچار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کہ محبت اور کامیابی کی تلاش میں ہیں۔ڈیمی لوواٹو گزشتہ سال بھی ایک مزاحیہ فلم میں اداکاری کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :