گھناوٴنے کاروبار میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے، سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ جنوری 17:41

گھناوٴنے کاروبار میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے، سی سی پی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کی اجلاس میں شرکت، ڈی آئی جی سیکیورٹی حسن رضا ، ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، ایس ایس پی سی اے آئی توصیف حیدر کی شرکت، تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویڑنل افسران،اے ایس پیز کی بھی شرکت، شہرمیں امن و مان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سی سی پی او لاہور کی افسران کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت، تھانوں میں ایس ایچ اوز کے بعد انچارج انوسٹی گیشنز کی بھی مانیٹرنگ کا فیصلہ، موثر مانیٹرنگ کیلئے تمام انچارج انوسٹی گیشنز کے دفاتر میں کیمرے لگانے کا فیصلہ سی سی پی او لاہور کی قبضہ گروپوں، بدمعاشوں اور شو آف وویپن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت منشیات فروشوں اور قمار بازوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت، گھناوٴنے کاروبار میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے،