پاکستان پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے تمام شعبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش

جمعرات 7 مئی 2026 17:43

پاکستان پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے تمام شعبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی جرات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معرکہ? حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے جس نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ? حق میں جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ معرکہ? حق کی کامیابی قومی اتحاد، عوامی حوصلے اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس پر پوری قوم اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔