معرکہ حق کی کامیابیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی
جمعرات 7 مئی 2026 17:32
(جاری ہے)
تقریب میں امریکہ بھر سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں، کاروباری شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں جو بیرونِ ملک رہتے ہوئے نہ صرف وطن کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں بلکہ قومی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری، معاشی خود انحصاری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اوورسیز پاکستانی اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں مزید مؤثر انداز میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام عظیم قربانیوں اور بے مثال جدوجہد کا نتیجہ ہے، لہٰذا ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قومی اتحاد، دیانتداری اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دفاعی میدان میں اپنی طاقت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ قوم معاشی، تعلیمی اور سائنسی میدانوں میں بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے متحد ہو کر کام کرے۔تقریب سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر مثبت تشخص کے فروغ کے لیے اپنے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
190 ملین پاؤنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت‘سلمان صفدرکودلائل کا آخری موقع
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیرِریلوے کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات
-
معرکہ کی پہلی سالگرہ محض کیلنڈر کی تاریخ نہیں‘قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے ، اسحاق ڈار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے تمام شعبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.