بھارت سے نہ صرف اس کے شہریوں بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرہ ہے، معاون خصوصی عثمان ڈار کا ٹویٹ

بدھ 27 جنوری 2021 19:04

بھارت  سے نہ صرف اس کے شہریوں بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرہ ہے، معاون ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بھارت ایسا ملک بن چکا ہے جس سے نہ صرف اس کے شہریوں بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر چہ یورپی یونین نے ای یو انفو لیب کے انکشافات کا نوٹس لیا ہے تاہم بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور مشرقی پنجاب کے کسانوں کے حقوق سے محروم کرنے پر بھارت کا کب احتساب کریں گے۔