ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار احسن خان ایل آر بی ٹی کے ’’ بینائی کے سفیر ‘‘ بن گئے

بدھ 27 جنوری 2021 19:13

ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار احسن خان ایل آر بی ٹی کے ’’ بینائی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار احسن خان ایل آر بی ٹی کے ’’ بینائی کے سفیر ‘‘ بن گئے احسن خان نے پاکستان میں قابل علاج اندھے پن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور ایل بی آر ٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ایل آر بی ٹی کو اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایل آر بی ٹی کا مشن ہے کہ’’ کوئی بھی شخص، عورت یا بچہ صرف مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بینائی سے محروم نہ رہے‘‘ایل آر بی ٹی پاکستان کی سب سے بڑی این جی او ہے جو اندھے پن کا علاج کرتی ہے۔

ایل آر بی ٹی پاکستان بھر میں اپنے 77 مراکز پرآنکھوں کے مرض میں مبتلاء 46 ملین سے زائد ضرورت مند افراد کو مفت طبی علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرچکا ہے۔ایل آر بی ٹی کو فخر ہے کہ مشہور اداکار احسن خان نے ان کا ’’بینائی کا سفیر ‘‘ بننے کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں اور ایل آر بی ٹی کے عظیم سماجی کار خیر میں معاونت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :