کوئٹہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کا آپریشن، سڑک کنارے سے تجاوزات ہٹا دی گئیں

بدھ 27 جنوری 2021 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے علمدار روڈ ،مری آباد اور گردونواح میں عوامی شکایات پر سڑک کنارے تجاوزات ہٹا دی گئیں بدھ کے روز میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی اور میٹروپولیٹن کے اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ کارروائی کے دوران علمدار روڈ ،مری آباد اور گردونواح میںکمشنر کوئٹہ ڈویژن ،ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن،ڈپٹی کمشنرکوئٹہ اور صوبائی محتسب کے علاوہ عوامی شکایات پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا کریک ڈائون میں میٹروپولیٹن کے شعبہ ایم ٹی کی ہیوی مشینری اور لیبر کی مدد سے تجاوزات ہٹائے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی اور میٹروپولیٹن کے اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں عوام کو سہولیات کیلئے میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات بنانے اور غیر ضروری پارکنگ سے گریز کریں اس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پارکنگ کا مسئلہ سنگین تر ہوجاتا ہے اور ان مسائل پر قابو پانے کیلئے مجبوراً قانون حرکت میں آتا ہے اگر عوام قانون پر عمل نہیں کرینگے تو ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارروائی کریگی ایسے اقدامات سے جن سے عوام کو تکلیف سامنا ہو سے گریز کرنا چاہیے پہلے تو وارننگ بھی جاری تھی اب کارروائی عمل میں لائی جائیگی

متعلقہ عنوان :