پاکستان میں گزشتہ سال کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا .ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

رول آف لا انڈیکس اور ورائٹی آف ڈیموکریسی سے متعلق شعبے میں بھی تنزلی آئی.رپورٹ میں انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2021 13:49

پاکستان میں گزشتہ سال کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا .ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2021ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس(سی پی آئی)برائے سال 2020 میں پاکستان 180 ممالک میں 124ویں درجے پر موجود ہے اس کے ساتھ ملک کا اسکور بھی 100 میں سے گزشتہ برس کے 32 کے مقابلے کم ہو کر 31 ہوگیا . سال 2019 میں پاکستان کا اسکور 180 ممالک میں 120 تھا، اس کے علاوہ پاکستان نے 2 ذرائع رول آف لا انڈیکس اور ورائٹی آف ڈیموکریسی سے متعلق شعبے میں بھی کم اسکور کیا جس کی وجہ پاکستان کے مجموعی اسکور میں سی پی آئی 2020 کے مقابلے ایک درجے کی کمی ہوئی.

(جاری ہے)

عالمی انصاف پروگرام (ڈبلیو جے پی) رول آف لا اینڈ ورائیٹیز آف ڈیموکریسی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سرکاری افسران، قانون سازوں، ایگزیکٹوز، عدلیہ، پولیس اور فوج کی کرپشن کے بارے میں تھے جس کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے وضاحت کی. انہوں نے زور دیا کہ حکومت نے ان چاروں شعبوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنائی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کی جانب سے گزشتہ 2 برسوں کے دوران 3 کرب 63 ارب روپے برآمد کرنے اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی جانب سے 3 کھرب روپے کی برآمدگی کے دعوﺅں اور غیر معمولی کوششوں کے باوجود رینکنگ اور اسکور کم ہوا خطے کے دیگر ممالک میں بھارت، ایران اور نیپال کا اسکور ایک درجے جبکہ ملائیشیا کا 2 درجے کم ہوا البتہ افغانستان کا اسکور 3 درجے اور ترکی کا ایک درجہ بہتر ہوا.